کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی دھمکی دینے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی. ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام کو لاک ڈاؤن کرنے کے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں قائم دورکبی بینچ نے کی. عدالت نے درخواستگزار کی جانب سے عدم پیروی کرنے پر چیرمین
پی ٹی آئی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی. واضح رہے کہ 2016 میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جسکے خلاف بیرسٹر طاہر علی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فریق بناتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی تھی۔درخواست میں ان کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان احتجاج کے نام پر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں،جس ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔