اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد
میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کی ہر عدالت سے سرخ رو ہو رہے ہیں، کیونکہ عوام کی عدالت نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے رہی ہیں۔