وکی پیڈیا نے بھی بختاور اور آصفہ زرداری کو’’بھٹو‘‘تسلیم کرنے سے انکارکردیا،پروفائلز ختم کرنے کے بعد ایسی وجہ بتادی کہ ’’جیالوں‘‘ کو شدید شرمندگی کاسامناکرنا پڑ گیا

5  فروری‬‮  2018

کراچی(این این آئی) دنیا کے سب سے بڑے آن لائن انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم ’وکی پیڈیا‘ نے بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردی ہیں۔وکی پیڈیا نے

ادارے کی مروجہ پالیسیوں کے برخلاف طریقہ کار کےتحت معلومات اپ لوڈ کرنے پر بختاور اور آصفہ بھٹو کے پروفائل صفحات ہٹادیئے ہیں۔ وکی پیڈیا نے پروفائل ڈیلیٹ کرنے کی وجہ ’وکی میڈیا‘ کے قوعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بختاور پروفائل میں فراہم کردہ معلومات ان کی ذات سے زیادہ بھٹو خاندان سے متعلق تھیں جو کہ مذکورہ شخص کے بجائے کسی اور سے متعلق تھیں جبکہ جو مواد اپ لوڈ کیا گیا وہ لفظ بہ لفظ کسی اور جگہ سے لیا گیا ہے جو کہ کاپی پیسٹ کے زمرے میں آتا ہے۔وکی پیڈیا کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا پروفائل پیج پہلی دفعہ 10 اپریل 2017 کو ختم کیا گیا تاہم بعدازاں اسے دوبارہ بحال کردیا گیا لیکن قواعد و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر پیج دوبارہ ہٹادیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر جب آصفہ بھٹو زرداری کی معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے تو متعلقہ پیج کھلنے کی بجائے بھٹو خاندان کے پیج پر جانے کا ہدایت کی جاتی ہے۔دوسری جانب بختاور اور آصفہ بھٹو نے وکی پیڈیا پروفائل ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر کوئی وضاحت یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…