اب بھی پاکستان نے امریکہ سے اربوں ڈالر وصول کرنا ہیں،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان نے طالبان سے متعلق پالیسی کھل کرواضح کردی، اہم ترین اعلان

5  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ افغان مسلے کا کوئی فوجی نہیں ٗ طالبان سے مذاکرات میں پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے ٗ امریکہ کیساتھ بات چیت اور انٹیلی جنس تعاون جاری ہے ٗ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں اب بھی پاکستان نے

اربوں ڈالر وصول کر نا ہیں ٗ پاکستان کیلئے امریکہ کی فوجی امداد پہلے ہی نہایت معمولی تھی ۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی پالیسی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان مسلے کا کوئی فوجی نہیں ٗ افغانستان میں قیامِ امن کیلئے بالآخر افغانوں کو ہی بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا ۔ انھوں نے ایک بار پھر امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار افغانستان میں کارروائیاں کر نے و الے حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں کی پاکستانی پشت پناہی کے کوئی شواہد نہیں ۔انھوں نے 27افراد کی افغانستان حوالگی کو معمول کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افغان شہری تھے جن کی گرفتاری پاکستان میں عمل میں آئی اور یہ لوگ پاکستان میں کسی دہشت گرد حملے میں ملوث نہیں تھے ورنہ ہم اپنے ملک میں ان کیخلاف مقدمات چلاتے ۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ بات چیت اور انٹیلی جنس تعاون جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں اب بھی پاکستان نے اربوں ڈالر وصول کر نا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے امریکہ کی فوجی امداد پہلے ہی نہایت معمولی تھی ۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…