پیپلزپارٹی کے لاہور موچی گیٹ جلسے کے دوران افسوسناک حادثہ،،متعدد کارکن زخمی ہوگئے

5  فروری‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر موچی گیٹ میں منعقدہ جلسے کے موقع پر سائن بورڈ کارکنوں پر آگرا جس سے متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ جلسہ کے آغاز پر پیپلز پارٹی کے قائدین کی تصاویر والا سائن بورڈ کارکنوں پر آگرا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے ۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ فوری ڈائس پر آئے اور کارکنوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ انتظامیہ کو

انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر موچی گیٹ میں منعقدہ جلسہ گاہ آمد کے موقع پر خصوصی ’’پگڑی ‘‘ پہنائی گئی ۔ آصف علی زرداری سخت سکیورٹی میں جلسہ گاہ پہنچے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے ۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں کی طرف سے انہیں خصوصی ’’ پگڑی ‘‘ پہنائی گئی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر موچی گیٹ میں منعقدہ جلسے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔ لاہور پولیس کی جانب سے موچی گیٹ جلسے کے لئے 1500اہلکاروں تعینات کیے گئے جبکہ قریبی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپر تعینات رہے ۔ کارکنوں کے داخلے کے لئے تین راستے بنائے گئے جہاں واک تھرو گیٹ نصب تھے اور کارکنوں کو جامع تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔ خواتین کے داخلے کیلئے الگ راستہ مختص کیا گیا تھا ۔جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سکیورٹی کے فرائض انکے ذاتی سکیورٹی اہلکاروں نے انجام دیئے اور اسٹیج کو اپنے حصار میں رکھا ۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…