پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں اس وقت کتنے چھوٹے ہائیڈل پاور اسٹیشن کام کررہے ہیں؟بلین ٹری سونامی منصوبے کا آڈٹ کس عالمی تنظیم نے کیا؟عمران خان سب کچھ سامنے لے آئے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نظر میں منتخب وزیراعظم کو ہر قسم کی کرپشن کی اجازت ہے،نواز شریف ہمیشہ کی طرح خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اتوار کے روز پشاور میں نواز شریف کے جلسہ عام میں

خطاب سے متعلقتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نواز شریف نے جمہوریت اور وزیر اعظم سے متعلق اپنے نظریے کی وضاحت کردی ہے، نواز شریف کے تصور جمہوریت کے مطابق وزیراعظم ریاستی اداروں کو گالی، پارٹی ممبران سے سپریم کورٹ پر الزام تراشی، پیسوں سے بھرے بریف کیس ججوں کو دے سکتا ہے، اس پر اس سے کوئی سوال نہیں پوچھا جاسکتا کیونکہ وہ وزیراعظم ہے اور ریاستی قانون سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثوں کو چھپا سکتا ہے کیونکہ اسے عوام نے منتخب کیا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کے سامنے جھوٹ بھی بول سکتا ہے۔ انہوں ے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت 350چھوٹے ہائیڈل پاور اسٹیشن کام کررہے ہیں۔بلین ٹری شجر کاری سے متعلق عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آڈٹ عالمی تنظیم ورلڈ وائڈ فانڈیشن نے کیا ہے، انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر جیسی تنظیم نے اسے کامیاب قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…