جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ،سی پی او کا تحقیقات کا حکم

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے تھانے کا گھیرا ئو کرلیا ،سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ گنج منڈی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی ہلاکت پر اہلخانہ مشتعل ہوگئے اور تھانے کے سامنے جلا ئوگھیرا ئو کرکے پتھرائو کیا ،جبکہ بہنیں تھانے کے سامنے زاروقطار روتی رہیں۔

اہل خانہ کا دعوی ہے کہ پولیس نے اتوار کی رات گیارہ بجے نوجوان ریحان کو اٹھا کر لے گئی اور تھانے میں پولیس تشدد سے اس کی موت ہوئی،ریحان کے بھائی نے کہا ہے کہ پولیس کوئی جواب نہیں دے رہی جبکہ ریحان کی بہنیں تھانے کے باہرزارو قطار روتی رہیں۔پولیس کا موقف ہے کہ ملزم پر منشیات فروشی کا الزام تھا ، ملزم ریحان کو درج مقدمے میں گرفتارکیاتھا، ملزم پر تشدد نہیں کیا، دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا تھا اور ریحان کی موت طبعی تھی۔سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پوسٹمارٹم میں تشدد سے موت ثابت ہوگئی تو اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…