پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دانیال اور طلال تو گئےان کیساتھ ایک یا دو نہیں بلکہ 10لیگی رہنما بھی اکٹھے نا اہل ، ن لیگ کی جانب سےپے درپے توہین عدالت کے بعد بڑی خبر آگئی، حامد میر نے دھماکہ کر ڈالا

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میرکا کہنا تھا کہ فروری کے مہینے میں 8سے 10سیاستدان نا اہل ہو جائیں گے۔ حامد میر نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ ویوز ود مالک‘‘میں اینکر محمد مالک کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ محمد مالک نے ان  سےسوال کیاتھا کہ فروری کے مہینے میں کیا ہونے جا رہا ہے جس پر حامد میر کا کہنا تھا کہ فروری کے مہینے میں 8سے 10سیاستدان نا اہل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کے پاس دو سے تین ہفتے رہ جائیں گے۔ 8سے 10میرے دوست ہیں ، میرے بڑے پیارے دوست ہیں ان کا مستقبل خطرے میں ہے، میں ان لوگوں کیلئے دعا گو ہوں اس موقع پر حامد میر نے باقاعدہ دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا یا اللہ! ان لوگوں کو جو لوگ بہکا رہے ہیں اس بہکاوے سے ان کو بچا اور ان کو ہدایت عطا فرما ورنہ وہ نا اہل ہو جائیں گے، محمد مالک نے اس موقع پر حامد میر سے سوال کیا کہ کیا نا اہلی صرف پیادوں تک رکے گی یا اس میں شاہ کا بھی سین آئے گا۔ محمد مالک کا اشارہ ن لیگ کے رہنمائوں اور ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی جانب تھا جس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر نے ایک شعر کا مصرعہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ’’بات نکلی ہے تو دور تلک جائے گی‘‘شعر کا مصرعہ پڑھتے ہی حامد میر نے فوراََ کہا کہ اللہ کرے نہ جائے، بات یہ ہے کہ میں سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے خلاف ہوںلیکن جب کوئی سیاستدان اپنی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے جان بوجھ کر ایک ادارے کو ٹکر مارنے کی کوشش کر رہا ہےاس کا خیال یہ ہے کہ یہ ادارہ بہت کمزور ہے اور میں اس پر حاوی ہو جائوں گا تو ظاہر ہے پھر وہ ادارہ بھی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر وہ اپنا دفاع تو کرے گا ، اور اپنے دفاع میں آئین اور قانون کی حفاظت کا ذمہ دار ادارے کو آپ زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکتے، نقصان ان لوگوں کا ہو گا کیونکہ آپ عوامی جلسے ، سیاسی جلسے

سے فیصلے لے رہے ہیں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے حق میں، اس موقع پر حامد میر نے نام لئے بغیر سپریم کورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو فیصلہ آنا ہے اس فیصلے پر الیکشن کمیشن نے ان دونوں کی چھٹی کرا دینی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…