پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

طالبان عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بنوانا چاہتے ہیں،والد کو ہسپتال سے نکال دیا، وفات کے بعدانکا گھر تک مسمار کرا دیا، پیسوں کیلئے مختصر لباس پہنا، کپتان کی زندگی کے راز آشکار ہو گئے

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا لیڈر بنانا چاہتے ہیں، ان کی کئی قدریں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشترک ہیں، ٹرمپ ہی کی طرح خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد ہو چکا، بنی گالہ میں موجود رہائش گاہ جیمز بونڈ کی فلموں کی طرح ولن کا اڈہ لگتی ہے، عمران خان بچپن میں خود کو بدصورت سمجھتے تھے، والد کو شوکت خانم ہسپتال کے

بورڈ سے نکال دیا تھا، والد کے ساتھ رسمی تعلقات تھے، جب کہ والد اور والدہ کی آپس میں بات چیت بند تھی۔ والد کی وفات کے بعد ان کا لاہور زمان پارک میں گھر مسمار کروا دیا، برطانوی جریدے کی رپورٹ میں انکشافات۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا لیڈر بنوانا چاہتے ہیں ، طالبان چاہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے سربراہ کے طور پر سامنے آئیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بوڑھے مگر دونوں اپنے بالوں کی بہت فکر کرتے ہیں۔ عمران خان پر امریکی صدر ٹرمپ ہی کی طرح خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگ چکا ہے اور جب ان سے عائشہ گلالئی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کے ہاتھوں میں تسبیح موجود تھی جس کے دانے انہوں نے اضطراری کیفیت میں تیزی سے گھمانے شروع کر دئیے اور کہا کہ عائشہ گلالئی نے پیسوں کیلئے ان پر الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان ایک اور جریدے ڈیلی مرر کیلئے مختصر لباس میں بھی تصاویر کھچوا چکے ہیں، عمران خان کا انٹرویو کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں مشابہ معلوم ہوتے ہیں مگر عمران خان نے

ڈونلڈ ٹرمپ کو بورنگ شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں روحانیت بالکل نہیں جبکہ میں اگر روحانیت کی جانب راغب نہ ہوتا تو سیاست میں کبھی نہ آتا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں چائنہ ماڈل لا نا چاہتے ہیں مگر اس حوالے سے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ، اس معاملے پر جب ان کی پارٹی کے نائب صدر اس عمر سے بات کی گئی ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو اسٹریٹجی معاملات کا علم نہیں۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں اسلام آباد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کو جیمز بونڈ فلموں کے ولن کے اڈے سے مشابہ قرار دیتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ وہ خود کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ معروف آدمی سمجھتے ہیں۔ رپورٹ میں عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ خود کو بچپن میں بدصورت سمجھتے تھے۔

عمران خان کے والدین کے درمیان بات چیت بند تھی۔ عمران خان نے اپنے والد کو شوکت خانم اسپتال کے بورڈ سے نکال دیا تھا۔ عمران خان کے خاندان کے افراد بتاتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے والد کے درمیان بات چیت بند تھی۔ جبکہ اس کا اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا کہ ان کے اپنے والد سے رسمی سے تعلقات تھے ۔عمران خان کے والد 2008میں انتقال کر گئے تھے جس کے

بعد انہوں نے لاہور زمان پارک میں واقع اپنے والد کا گھر بھی مسمار کرادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…