جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

لاہور میں خوفناک سلنڈ دھماکہ ،متعدد زخمی،پوری مارکیٹ ہی جل گئی،بڑا نقصان

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) لاہورکے علاقہ جوہرٹاؤن میں واقع فرنیچر مارکیٹ کے قریب دکان میں سلنڈ دھماکہ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی واقع فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں کوا پنی لپیٹ لے لیا جس سے 5افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ لاکھوں مالیت کا سامان بھی جل کر خا کسترہوگیا ، اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چار گھنٹوں کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ لاہورکے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فرنیچر مارکیٹ کے قریب دکان پر کار کے

سلنڈ میں ری فلنگ کے دوران دھماکہ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فرنیچر مارکیٹ کی تمام دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آسمان پر سیاہ گہرے بادل چھا گئے جبکہ قریبی گھروں اورعمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اورلوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ آگ لگنے سے فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں پر پڑا لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خا کسترہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابوپالیا ۔ فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے خاتون سمیت 5افراد شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔جبکہ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق آگ خشک لکڑی اور مارکیٹ میں موجود فوم کے باعث پھیلی ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…