پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

نواز شریف افغانستان سے کیا چیزبھارت لیجانا چاہتا ہے؟آصف علی زرداری نے ’’کیوں نکالا‘‘ کا جواب دیدیا،سنگین الزامات عائد

datetime 4  فروری‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شریفوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے ،ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے اتنادبا دیا ہے ،یہ گناہ بھی نا قابل قبول معافی نہیں ہے ،شریفوں کے ترقیاتی کام صرف دکھاوا ہیں، ڈر ہے مصنوعی ترقی کا یہ بم پھٹ کر تباہی نہ پھیلا دے ،نواز شریف آپ کو دھرتی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں اس لیے آپ کو نکالا گیا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بلاول ہاؤس میں موجود پارٹی رہنماؤں قمر زمان کائرہ

، عزیز الرحمن چن ، چودھری منظور ، سمیت دیگرقائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سینیٹ میں اکثریت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھاہم بلوچوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،ہماری اورانکی ثقافت ایک ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے سب کو غلام سمجھ رکھا تھا اس لیے بغاوت ہوئی ۔ا نہوں نے کہاکہ کشمیر ڈے کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا جلسہ کریں گے اور اگر کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہزاروں سال بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف افغانستان سے معدنیات نکال کر بھارت لیجانا چاہتا ہے،نواز شریف کی پالیسی پر چلے تو بھارتی تاجر پاکستان کی معیشت بٹھا دیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ نواز شریف کو کشمیر نہیں بھارت سے تجارت عزیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے سڑکیں بنا رہے ہیں ،شریف برادران سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر لگا پیسا نظر آتا ہے اور صاف پانی کے منصوبوں پرپیسہ لگانے کوزیر زمین دفنانے کے مترادف سمجھتے ہیں،دکھاوے ،سستی شہرت کے سوا شریف برادران کوئی منصوبہ بنانے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ سڑکیں بھی مخصوص علاقوں میں بطور شو پیس بنائی جا رہی ہیں،ڈر ہے کہ مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلادے۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے ثابت کردیاکہ وہ پاکستان کے نہیں جی ٹی روڈ کے وزیراعظم تھے،بہت پہلے کہہ دیا تھا نواز شریف گریٹر پنجاب کا نعرہ لگائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ اور شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے،شہباز شریف بھی پنجاب کے نہیں لاہور کے وزیراعلیٰ بنے بیٹھے ہیں۔ شریفوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف ہر جگہ جاکر رونا پٹتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا ؟اس کا جوا ب یہ ہے کہ آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے آپ کو یہ دھرتی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں اس لیے نکالاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو انتخابی میدان میں آ رہی ہیں اور میں چاہتاہوں کہ خواتین زیادہ سے زیادہ سیاست میں آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور تحریک پاکستان اور جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کا مرکز رہا ہے،لاہور میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور پیپلز پارٹی کا جنم ہوااور لاہور سے ہی پیپلز پارٹی کی سیاست کو عروج پر لے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…