جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری ’’پہلوان‘‘ بن گئے،پیپلز پارٹی طویل عرصے بعد موچی گیٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی طویل عرصے کے بعد آج پانچ فروری کو موچی گیٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے سابق صدر مملکت و پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پنڈال میں ذوالفقا رعلی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید سمیت آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی تصاویر والے بینرز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں ۔

پنڈال میں آصف علی زرداری کا گرز اٹھائے ہوئے پہلوان کے روپ میں جہازی سائز ہورڈنگ بھی لگایا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن، ویمن ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنماؤں نے پنڈال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ آصف علی زرداری کی پرائیویٹ سکیورٹی نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاوہ قریبی اضلاع سے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما کارکنوں کے ہمراہ جلسے میں شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سعید اور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر رائے اعجاز نے بھی موچی دروازہ جلسہ گاہ کا دورہ کر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کیلئے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ شرکاء کو چار مقامات پر جامع تلاشی کے بعد پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی ۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ذمہ داران کو ضابطہ اخلاق ارسال کر دیا گیا ہے جس میں تقاریر میں قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی اور یہ ایک طے شدہ ضابطہ اخلاق ہے جو سب کو ارسال کیا جاتا ہے ۔  پیپلز پارٹی طویل عرصے کے بعد آج پانچ فروری کو موچی گیٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے سابق صدر مملکت و پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…