پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل، اہم یورپی ملک سے آنے والا کنٹینر پکڑا گیا، کنٹینر میں کیا سمگل کیا جا رہا تھا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم حکام نے پولینڈ سے پشاور درآمد ہونے والا خطرناک کیمیکل جو ہیروئن اور دھماکہ خیزمواد میں استعمال ہوتا ہے کی بڑی کھیپ اپنے قبضے میں کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس شوکت علی کو اسلام آباد میں ایک رپورٹ بھیجی گئی جس کے مطابق کسٹم حکام نے پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل پکڑا ہے اور اس میں ہیروئن اوردھماکہ خیز مواد میں استعمال ہونے والا پندرہ ہزار پانچ سو بیس لیٹر خطرناک کیمیکل برآمد کر لیا ہے۔

کسٹم حکام نے پولینڈ سے پشاور درآمد ہونے والی ہیروئن اور دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکل کی ایک بڑی کھیپ اپنے قبضہ میں لے لی ہے۔ کنٹینر میں درآمد ہونے والے 15520 لیٹرکیمیکل (acetic anhydride)کی مالیت 1.5ملین ڈالر بنتی ہے، کراچی کسٹم حکام نے درآمدی اشیاء کی سخت مانیٹرنگ کے موقع پر اس کنٹینر کو اس وقت اپنے قبضے میں لے لیا جب اس کے بل پر پی سی ٹی کوڈ نہیں تھا اور اس پر موجود پتہ بھی سادہ سا تھا، اس کنٹینر کو 24 جنوری کو آر اینڈ ڈی سیکشن کے ذریعے سسٹم میں بلاک کیا گیا اور 31 جنوری کو ٹرمینل آپریٹرز اور دیگر متعلقہ افرادکی موجودگی میں چیف کلکٹر عبدالرشید شیخ نے دوسرے سینئر افسران کے ساتھ کنٹینر کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کنٹینر میں زہریلا کیمیکل ہے جو پشاور بھجوایا جا رہا تھا۔ چیف کلکٹر نے ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینر کا پتہ لگانے، ملوث افراد کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے جدید طریقے استعمال کیے جائیں، واضح رہے کہ زہریلا کیمیکل (acetic anhydride) صرف انہی صنعتی صارفین کو درآمد کرنے کی اجازت ہے جن کو اسے درآمد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور اس زہریلے کیمیکل کی پاکستان درآمد امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء کی خلاف ورزی ہے، یہ کیمیکل ہیروئن اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، اس بارے میں پورٹ قاسم انتظامیہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…