اکوڑہ خٹک (آئی این پی)تحریک انصاف سے معاملات طے پا نے کے بعد جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے جے یو آئی (س) کے تحریک انصاف
کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔عام انتخابات میں مکمل حمایت کے بدلے میں تحریک انصاف مولانا سمیع الحق کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دے گی۔واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو ہونگے۔