اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کا جج 40 سے 43 ہزار جبکہ سپریم کورٹ کا جج ان سے 5 سے 10 ہزار روپے زیادہ روزانہ کی تنخواہ وصول کرتا ہے۔جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہائی کورٹ کا جب ٹربیونل بنتا ہے تو اس کے جج صاحب
کو 9 لاکھ روپے کی تنخواہ دی جاتی ہے۔ ہائی کورٹ کا جج 40 سے 43 ہزار روپے روزانہ تنخواہ لیتا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے جج اس سے 5 سے 10 ہزار روپے زیادہ لیتے ہیں۔انہوں نے تقریب میں موجود ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے زیادہ پیسے لینے والے سرکاری ملازمین ہیں، کیا ہمارا کام نہیں بنتا کہ ہم اتنے پیسوں کا کام کرکے اٹھیں۔