پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایک طرف کھائی، ایک طرف کنواں،طلال اور دانیال بری طرح پھنس گئے، توہین عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد مریم نواز نےبھی قیامت ڈھادی، کیا حکم دے دیا؟

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طلال چوہدری اور دانیال عزیز اگر توہین عدالت کیس میں نا اہل ہو گئے تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے گا، دانیال اور طلال کو پتہ ہے کہ تب تک ان کی سیاست زندہ ہے جب تک ممبر قومی اسمبلی ہیں ، مریم نواز نے پیغام بھیج دیا ہے کہ عدالت سےمعافی نہیں مانگنی، معروف اینکر پرسن محمد مالک اور کاشف عباسی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمعروف اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری اور دانیا عزیز یہ کیرئیر کے شروع میں ہیں ابھی تو انہوں نے فلائٹ بھری ہے، ان کا ایک الیکشن اگر مس ہو گیا تو ان کیلئے بڑا مسئلہ بن جانا ہے۔ محمد مالک کی اس بات پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ان کو ابھی یہ نہیں پتا کہ یہ اس لئے ابھی انر کورٹ سرکل میں ہیں کیونکہ ایم این اے ہیں ، وزیر ہیں۔ مجھے پنجاب کے ایک وزیر نے کہا کہ دانیال عزیز نے پارٹی کے ساتھ جو کچھ کیا ہے کاشف صاحب! ہماری کیا اوقات رہ گئی ہے، ہم نے شہباز شریف کو جا کر کہا کہ یہاں ایک آدمی (دانیال عزیز )نے اوتھ لینے سے انکار کر دیااور پھر اس کو منسٹر آف سٹیٹ سے پورا وفاقی وزیر بنایا گیا، ہماری کیا اوقات رہ گئی ، ہم تو بول نہیں سکتے کسی کے سامنے،کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں، وزیر ہیں، ن لیگ کی کور کمیٹی میں ہیں، ادھر سے باہر ہوئے تو کسی نے پوچھنا تک نہیں انہیں، ان کو یہ بھی خوف اور ڈر ہے کہ ان کی سیاست اس وقت زندہ ہے جب تک یہ خود سیاسی طور پر زندہ ہیں، اور یہ اس وقت تک ہے جب تک یہ لوگ رکن قومی اسمبلی ہیں، میرے کتنے دوست ہیں جو ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے اور اب دھکے کھاتے پھر رہے ہیں، اس موقع پر محمد مالک کا کہنا تھا کہ سابقہ تو یہاں آرمی چیف کو کوئی نہیں پوچھتاسابقہ ممبر قومی اسمبلی

کوکیا کسی نے پوچھنا ہے۔ کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ان ساروں کا سروائیول بھی دائو پر لگ چکا ہے، یہ گیم کے اندر ایک اور گیم ہےکہ یہ کیا کھڑے ہونگے ، کیا یہ معافی مانگیں گے؟مجھے تو لگتا ہے کہ مریم نواز نے پیچھے سے پیغام دیا ہے کہ معافی نہیں مانگنی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…