جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

2سالہ ملازمت کے دوران 27کروڑکی وصولی کا دعویٰ،عطاء الحق قاسمی حقیقت سامنے لے آئے، رقم واپسی کی بڑی پیشکش کردی

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی+نیوزڈیسک)2سالہ ملازمت کے دوران 27کروڑکی وصولی کا دعویٰ، سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد معروف شخصیت اور پی ٹی وی کے سابق چیئرمین عطاء الحق قاسمی نے واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ م یں نے ایک کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کی ہے تو میں ماہانہ ایک کے بجائے دو کروڑ روپے واپس کرنے کو تیار ہوں ،

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے جو تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہیں وہ سراسر غلط ہیں ، انہوں نے اپنی تنخواہ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنخواہ پندرہ لاکھ روپے ماہانہ تھی جبکہ پانچ لاکھ روپے الاؤنس ملتاتھا جس کے علاوہ پروگرا م کے پرومو کے بل کے پیسے بھی شامل کردیئے گئے ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی کو مبینہ طور پر ان کی 2 سالہ ملازمت کو دور میں تنخواہ اور مراعات کی مد میں 27 کروڑ روپے دئیے جانے کا جواب جاننے کیلئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو طلب کرلیا جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کو بھی سمن جاری کیے گئے ۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی ٹی وی میں کام کرنے والے پروڈیوسر کی جانب سے 2006 میں دائر کی جانے والی پٹیشن پر سماعت کی۔پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاستی میڈیا پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی سے ادارے کے کام پر ایک منفی اثر پڑا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عطاء الحق قاسمی کو دو سال کے اندر 27 کروڑ روپے تنخواہ و مراعات کس قانون کے تحت دی گئیں؟انہوں نے کہاکہ اگر سابق وزیراعظم نے غلط تعیناتی کی ہے تو یہ رقم ان سے ہی وصول کی جائے گی اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ عطاء الحق قاسمی نے تنخواہ اور مراعات غلط حاصل کی تو انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…