جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

میرہزارخان بجارانی کو قتل کیاگیا یا پھر انہوں نے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی؟اصل میں ہوا کیاتھا؟ تفتیش مکمل، پولیس نے نتائج کا اعلان کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) ڈی آئی جی کراچی جنوبی آزاد خان نے کہا ہے کہ شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرہزارخان بجارانی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے قتل سے متعلق ڈی آئی جی ساتھ آزاد خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز دوپہر ڈھائی بجے درخشاں تھانے کو میر ہزارخان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی،

لاشیں خیابانِ جانبازمیں واقع بنگلے کے پہلی منزل پراسٹڈی روم میں موجود تھیں، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق دونوں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، میر ہزارخان بجارانی کے سر پراور فریحہ رزاق کے ایک گولی سرپراوردوپیٹ میں لگیں، حاصل شواہد اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان بجارانی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اورپھرخود کوگولی ماری، فائرنگ 30 بور پستول سے کی گئی تھی، جائے وقوعہ سے 4 خول اور دو گولیاں ملیں۔ڈی آئی جی ساتھ آزاد خان نے کہا کہ فارنزک ٹیم نے فنگرپرنٹس اوردیگرتمام ثبوت اکھٹے کرلئے، کمرے میں موجود خون کے نمونے بھی محفوظ کرلئے گئے ہیں، گھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر قبضے میں لے لیا ہے جب کہ تمام ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات بھی پولیس کو قلمبند کرادیئے۔ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے بیانات کے مطابق دونوں میں کئی روزسے ناچاقی چل رہی تھی، وقوعے کے وقت گھر اندر سے بند تھا، واقعے کے بعد بچوں نے ملازمین کے ساتھ مل کر دروازہ توڑا تاہم واقعہ کی ہر پہلوں سے تحقیقات جاری ہے۔  ڈی آئی جی کراچی جنوبی آزاد خان نے کہا ہے کہ شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرہزارخان بجارانی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔ ولیس کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق دونوں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…