منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی میں سالانہ تین روزہ تبلغی اجتماع جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا، اجتماع کا مقصد انسانوں کو اللہ سے جوڑ کر تفرقات کوختم کرنا ہے

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع (آج)2فروری 2018 بعد نماز عصر سے اورنگی ٹاؤن میں شروع ہوگا،اجتماع پاکستان خصوصا اہل کراچی کیلیے باعث خیر و برکت ہوگا،عظیم اجتماع کا مقصد انسانوں کو اللہ سے جوڑ کر تفرقات کو ختم کرنا ہے،حکومت سندھ اور انتظامیہ اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورٹی ، پانی و بجلی اور اجتماع میں شرکاء کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔

جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے مختلف تبلیغی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عالمی تبلیغی جماعت کراچی کا سالانہ اجتماع 2فروروی بروز جمعہ سے اورنگی ٹان بہار کالونی میں شروع ہورہاہے۔کراچی بھر کے عوام اس پر نور اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ کی توحید کا پرچار اور اسلام کی دعوت کو پوری دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،کراچی میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع باعث رحمت ہے، مسلمان کی حقیقی کامیابی اللہ کی رضا مندی میں ہے۔اللہ کو ناراض کرکے خوشحالی حاصل کرنے والے دنیا میں جتنابھی آرام وسکون حاصل کرلیں مگر ان کا انجام برا ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمت اور بصریت سے دین اسلام کی اشاعت میں مصروف تبلیغی جماعت فرقہ پرستی اورفرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ یہ خالص تبلیغی اصلاحی تحریک ہے جو دعوت وارشاد کے مقدس کام سرانجام دے رہے ہیں جس کا مقصد انسانوں کا تعلق کو مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالی سے جوڑنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کیلئے دعوت وارشاد کا کام سرانجام دینے والی جماعت ایک رحمت ہے ،جودنیا کے ہر ملک میں اسلام کی دعوت کو لیکر پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر قائد کا اجتماع شروع ہورہاہے اس میں عوام الناس زیادہ سے زیادہ شرکت کرے تاکہ معاشرے میں پھیلی دوریاں اور تفرقہ بازی کا خاتمہ ہواور اتحادیگانگہت قائم ہوانسانی تمام مسائل ومشکلات کا حل قرآن مجید ، سنت رسول اور اتباع دین میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…