افسوسناک حادثہ، غذر کی وادی ہوپر کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری، تمام افراد ہلاک ہو گئے

1  فروری‬‮  2018

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت۔بلتستان کے ضلع غذر کے وادی ہوپر کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین جس میں ڈرائیور سمیت 7 افراد سوار تھے، غذر ٗچترال روڈ کے ذریعے گاہکوچ کی طرف جا رہی تھی جہاں صبح 9 بجے کے قریب اسے حادثہ پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ وین کے کھائی میں گر جانے کے واقعے کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔وین میں سوار مسافروں کی شناخت یاسر، سجاد، سید امین، صدرالدین، ودود اور زعفران کے نام سے کی گئی۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد ہاتون گاؤں کے رہائشی تھے۔ڈرائیور کی سناخت علی مدد کے نام سے کی گئی جو وادی یاسین کے رہائشی تھے۔پولیس کے مطابق وین میں سوار تمام مسافر ایک مذہبی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ابتدائی طور پر غذر۔چترال روڈ کے ذریعے وادی ہوپر کی طرف پیدل جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ راستے میں وین ڈرائیور علی مدد نے انہیں لفٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں کو کھائی سے نکالا جاچکا ہے اور ان کے لواحقین کو قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد حوالے کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…