جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹر ی پر چھاپہ، سینکڑوں لٹر شراب برآمد، فیکٹری اسلام آباد کے کون سے اہم سیکٹر میں تھی؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آ بادتھا نہ گو لڑ ہ پولیس کی کا رروائی سیکٹر F-12میں جعلی شراب تیار کر نے والی فیکٹری پر چھا پہ مار کر03ملزمان گرفتار 126بو تلیں شراب ،800لیٹر شراب اور آ لا ت تیا ری شراب بر آمد ، دیگر کا رروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر کے 2کلو 130گر ام چرس اور 230گر ام ہیر وئن بر آمد اور خنجر بر آمد کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ،

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سما ج دشمن عنا صر کے خلاف سخت کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ گو لڑ ہ پویس کا اطلا ع مو صول ہو ئی کہ شراب فروش ملک یا سر نے سیکٹر F-12میر ا جعفر میں شراب فروشی کر رہا ہے جس نے مکان میں جعلی شراب کی فیکٹر ی لگا ئی ہو ئی ہے، اگربر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے، اس اطلا ع پر ایس پی صدر عامر خا ن نیازی نے ایس ڈی پی او صدر ڈی ایس پی غلا م محمد باقر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ انسپکٹر تنویر عبا سی ، اے ایس آئی خا لد جاوید ، طلعت محمود ، ہیڈ کنسٹیبل ظفر عباس ، کنسٹیبل خدادادپر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے ریڈ کرکے تین ملزمان گلزار مسیح ولد بو ٹا مسیح،وقار علی ولد احمد علی اور قدیراحمد ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ، ۔ مکان کی تلا شی لینے پر کل 126بو تلیں شراب ، 800لیٹر الکو حل ، آ لا ت تیا ری شراب اور متعدد خا لی بو تلیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش جا ری ہے ، فرار ہو نے والے ملزم کی گرفتار ی کے چھا پے مار ے جا رہے ہیں، علا وہ ازیں سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد شفیق نے پٹر ولنگ سیکٹر جی سیو ن ون سے ملزم محمد علی سے 1کلو 300گر ام چرس بر آمد کرلی،

جبکہ سب انسپکٹرظفراقبال نے ملزم عامل سے 510گر ام چرس اور سب انسپکٹر آ صف حسین نے ملزم احسن حیات سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کراچی کمپنی پولیس کے سب انسپکٹر ز اختر عبا س اور عبد الستار نے دو ملزمان عامر شہزاد اور عادل منظور سے 230گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی ، تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے اے ایس آئی عر فان عبا س نے ملزم حمزہ سے آ ٹو میٹک خنجر نما چاقو بر آمد کر لیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر محبوب نے ملزم عمر فاروق سے 320گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…