پاکستان کی امیر ترین تحصیل کون سی ہے اور اسے کیا کہا جاتا ہے؟

1  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تحصیل کھاریاں کو چھوٹا ناروے کہا جاتا ہے، تحصیل کھاریاں کے گاؤں ہمارے ملک میں امیر ترین گاؤں ہیں اس طرح تحصیل کھاریاں پاکستان کی سب سے زیادہ امیر تحصیل ہے، اس تحصیل کے زیادہ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں، اس تحصیل کے زیادہ تر لوگ ناروے میں ہیں، اسی وجہ سے یہ تحصیل منی ناروے بھی کہلاتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے،

جہاں کی آبادی 100 فیصد پڑھی لکھی ہے اور جرائم کی شرح صفر ہے، یہ گجرات کا گاؤں رسول پور ہے اور پاکستان کا واحد ایسا گاؤں ہے جہاں جرائم کی شرح صفر ہے اور خواندگی کی شرح سو فیصد ہے۔ اس گاؤں کا کوئی ایسابچہ نہیں جو سکول نہ جاتا ہو، اس گاؤں میں سکول میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ تعداد میں ہیں، گجرات کے گاؤں رسول پور میں صفائی کا انتظام بھی بہت اچھا ہے یہاں کے لوگ اپنے مویشیوں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں، اس گاؤں میں حیران کن طور پر سگریٹ نوشی اور نشہ کرنے پر پابندی ہے۔ پاکستان کے اس گاؤں کے بعد ایک اور گاؤں ہے جہاں پر سات سال سے سگریٹ نوشی پر پابندی ہے اور اس گاؤں کے سارے فیصلے امام مسجد کرتاہے، اس لیے اس گاؤں میں بھی چرس، افیون، ہیروئن تو دور کی بات ہے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے اور یہ گاؤں فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں واقع ہے، حیرت انگیز طور پر اس گاؤں 493 گ ب میں خاکروب بھی نہیں ہیں یہاں کے نوجوانوں نے ایک تنظیم بنارکھی ہے جو سارے سماجی اور فلاحی کام انجام دیتی ہے، یہاں کے تمام چھوٹے موٹے جھگڑے مسجد میں بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مرکزی مسجد میں ہی اذان دی جاتی ہے جو کہ تمام مساجد کے لاؤڈ سپیکر سے سنائی دیتی ہے، یہاں پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہے مگر گاؤ ں کے بوڑھوں کو اپنے گھر میں حقہ پینے کی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…