بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد کو گرفتار،شرمناک انکشافات، یونیورسٹی انتظامیہ کا واقعے پر حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

1  فروری‬‮  2018

ملتان(این این آئی) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے بتایا کہ اسے جامعہ کے پروفیسر سمیت 6 افراد نے

زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی شعبہ سرائیکی کی طالبہ نے خواتین داد رسی سینٹر میں درخواست دائر کی کہ اسے جامعہ کے پروفیسر اجمل مہار سمیت 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ کی ویڈیو بھی موبائل کیمرے میں محفوظ کی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پروفیسر اجمل مہار سمیت تمام ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ٗ پروفیسراجمل مہار نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں میرا ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا جائے۔لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کیا ٗ گزشتہ ایک سال سے قاسم بیلہ میں واقع ایک گھر میں لے جاکر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ طالبہ کے مطابق مرکزی ملزم علی رضا کے پاس 5 موبائل فون ہیں جن میں میری ویڈیوز مل سکتی ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طالبہ کی جانب سے جامعہ انتظامیہ کو کوئی درخواست نہیں دی گئی تاہم اگر واقعہ میں کوئی بھی طالب علم یا پروفیسر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائیگی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…