مردان (این این آئی)مردان کی عاصمہ زیادتی و قتل کیس میں 243 مشتبہ افرادکے سیمپلز لیباریٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد عالم شنواری نے بتایا کہ عاصمہ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ٗ مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس دودن میں ملنے کی توقع ہے۔مردان کی عاصمہ زیادتی و قتل کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں تاہم پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں تاحال ناکام ہے۔ذرائع کے مطابق
ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد عالم شنواری نے بتایا کہ مجموعی طور پر 243 مشتبہ افراد کے سیمپلز لیب ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں ٗمحمدعالم شنواری نے بتایا کہ عاصمہ کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس کے بعد مزید سیمپلز بھیجے گئے، جن کی کراس چیکنگ بھی ہورہی ہے ٗمشتبہ افراد پر کڑی نظر ہے، تاہم کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا ٗیادرہے کہ گزشتہ ماہ 4 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیاگیا تھا۔