اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے وزیر مشتاق غنی مشتاق غنی کے بھائی کے گھر پراسرارطورپر ہلاک ہونیوالی گھریلو ملازمہ کی مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی،موت قدرتی تھی یا قتل؟واقعہ نیا رُخ اختیارکرگیا

datetime 1  فروری‬‮  2018 |

ایبٹ آباد(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر مشتاق غنی کے بھائی کی 11 سالہ ملازمہ کی پراسرار موت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ایبٹ آباد کے نولکھی گاؤں میں مجسٹریٹ درجہ اول اعجاز الرحمان کی موجودگی میں مصباح نامی گھریلو ملازمہ کی قبر کشائی کے بعد جسم کے نمونے حاصل کیے گئے۔خیال رہے کہ صوبائی وزیر مشتاق غنی کے بھائی شعیب غنی

کے گھر کام کرنے والی 11 سالہ ملازمہ مصباح پراسرار طور پر 27 جنوری کو ہلاک ہوئی تھی جس کی بعدازاں تدفین کی گئی۔متوفیہ کی قبر کشائی کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے جسم کے نمونے حاصل کرلئے جنہیں پنجاب فورنزک لیب روانہ کیا جائیگا۔دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی 11 سالہ ملازمہ کی پراسرار موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے تین روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…