پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض مسترد،40ملین روپے کرپشن ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کی ضمانت منظور،کتنی رقم میں ضمانت منظور ہوئی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت سے 40 ملین روپے کرپشن ریفرنس میں سزا یافتہ ایک مجرم کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں احتساب عدالت سے 40 ملین روپے کرپشن ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم مکرم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت نے نجی بینک کے ملازم مکرم عالم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.مجرم کو ضمانت دینے

پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے مجرم کو ریفرنس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جو پوری نہیں ہوئی لہذا مجرم کو ضمانت نہ دی جائے. عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ مجرم اپنی سزا کے ڈھائی سال گزار چکا ہے لہذا انہیں ٹیکنکل بنیادوں پر ضمانت مل سکتی ہے. واضح رہے کہ مجرم مکرم عالم نے 40 ملین روپے سے زائد جعلی گاڑیوں کے لیز دستاویزات میں خردبرد کی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…