الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کر دی، ایم کیو ایم کی رجسٹریشن بارے محفوظ کیے جانے والے فیصلے پربھی ہدایات جاری

1  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کر دی اور انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،ایم کیو ایم پاکستان پارٹی نشان پر ہی انتخابات میں حصہ لے گی۔جبکہ پی ایس پی کی

قومی پرچم استعمال کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی۔چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ پہلے بھی اس نوعیت کی درخواست میں فیصلہ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے 11 جنوری کو آرڈر میرٹ پر جاری نہیں کیا،ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیناہے،کاغذات نامزدگی 4 فروری سے جمع ہونا ہیں،الیکشن کمیشن ایم کیوایم پاکستان کی رجسٹریشن کوبحال کرے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے استدعا کی کہ مجھے کوئی شارٹ آرڈر دے دیں،بصورت دیگرمیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکوں گا،الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد متحدہ پاکستان کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔چیف الیکشن کمشنر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتیں کی رجسٹریشن بحال کردیں اور انہیں کوائف جمع کرانی کی ہدایت کردی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…