لاہور،زیادتی کی کو شش میں ناکام ہونے پر بچی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ،آلہ قتل برآمد ،دوران تفتیش ملزم کے شرمناک انکشافات

1  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈیونٹ کاہنہ نے زیادتی کی کو شش میں ناکام ہونے پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم محمد سفیان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے واقعہ کی سنگینی

کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ابرار حسین نیکوکار کوقتل کے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا ۔جس پر انہوں نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر رضاقت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے ماڈرن تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب روز محنت کر کے اس وارادت میں ملوث ملزم محمد سفیان کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول سمیرا بی بی اپنی دوست الفت الرحمن کے ساتھ مدرسہ جامع بتول چھوٹا صوا سلیم گجر کی حویلی کے قریب پہنچی تو ملزم سفیان دونوں بچیوں کو حویلی کے اندر لے گئے اورزبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی انکار کرنے پرملزم سفیان نے سیدھا فائرکیا جو سمیرا بی بی کی چھاتی پر لگاجس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈلٹاؤن ابرار حسین نیکوکار نے سمیرا بی بی کے قاتل کو گرفتار کرنے پرانچارج ہومی سائیڈ رضاقت علی ایس آئی کوتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…