اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نقیب اللہ محسود قتل کیس کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ راؤ انوار عدالتی تحویل میں نہ آئے تو ان کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ جن لوگوں کے کہنے پر کام ہو رہے ہیں وہ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے راؤ انوار عدالتی حفاظت میں آجاؤ، اگرعدالتی تحویل میں نہ آئے تو زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا جن لوگوں کے کہنے پر کام ہو رہے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے، مجھے نہیں معلوم راؤ انوار سے کون لوگ کام کرا رہے ہیں، یہ نہ ہو کہ انہیں کسی کی حفاظت نہ ملے۔