پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں دہشتگردی، تعلقات خراب کرنے کیلئے کون سرگرم عمل ہے، افغان سفیر بھی پاکستانی موقف کے حامی نکلے آئی ایس آئی چیف کو کہاں آنے کی دعوت دے دی؟

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کا ضامن ہے، افغانستان میں امن نہیں ہوگا توپاکستان اوروسط ایشیا کےمابین راہداری نہیں ہوسکتی ،پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی پاک افغان تعلقات میں خرابی کی وجہ سے تیسری قوت کو قرار دیدیا، آئی ایس آئی چیف کو دورہ کابل کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال

نے پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں خرابی کا ذمہ دار تیسری قوت ہے۔پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کا ضامن ہے،کئی مہینوں کی محنت کےبعدتعلقات پھرصفرپرآجاتےہیں۔ پاکستان اورافغانستان کےمابین جلد تعلقات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تیسری قوتیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات خراب کرنے کا موجب ہیں۔ جب بھی کوئی مثبت قدم اٹھایا جاتا ہے تو کچھ غلط ہوجاتا ہے۔ کئی مہینوں کی محنت کےبعد تعلقات پھرصفرپرچلے جاتے ہیں۔ پاک افغان تعلقات کی بہتری جلد ہونی چاہیے اس میں دیرنہیں ہونی چاہیے۔ پاک افغان تعلقات کی خرابی سےسب کو نقصان ہورہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آج افغان سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان سفیر عمر زاخیل وال سے ملاقات بھی کی جبکہ سفارتخانے میں افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردی واقعات میں جانی و مالی نقصان پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ افغان سفیر نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کو قریبی دوست دیکھنے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں۔ عمر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ فغانستان کے2سینئر وزراء کو پاکستان لانےمیں کامیاب ہوگیا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر آئی ایس آئی چیف کو دورہ کابل کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…