اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رائو انوار کی بیرون ملک فرار کی افواہوں کا ڈراپ سین، ڈی جی سول ایوی ایشن نے سپریم کورٹ میں ایسی کسی کوشش کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم قرار دئیے گئے معطل ایس ایس پی رائو انوار کی ملک سے فرار کی افواہیں اس وقت گرم ہیں۔ نقیب اللہ محسود جعلی پولیس مقابلہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی سول ایوی ایشن
اورآئی جی سندھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیاکوئی نجی طیارہ رائوانوار کے فرار میں استعمال ہوا؟۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ15 روز میں 4 نجی طیاروں نے غیر ملکی پروازیں کی ہیں۔ تمام نجی طیارہ مالکان نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں ، نجی طیاروں کے مالکان نے بتایا کہ راؤ انوار کے بیرون ملک فرار میں ان میں سے کسی کا طیارہ استعمال نہیں ہوا۔