منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

اسما زیادتی و قتل کیس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا افسوسناک بیان صحافی کے سوال پوچھنے پر عمران خان کو مرچیں لگ گئیں، پرویز خٹک کو چھوڑ کر شہباز شریف پر تنقید شروع کردی، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 1  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسما قتل و زیادتی کیس پر پرویز خٹک کے افسوسناک بیان پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی حمایت کرتے ہوئے شہباز شریف پر تنقید شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسما قتل و زیادتی کیس میں پرویز خٹک کے افسوسناک بیان پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔نجی ٹی وی کے اینکر نے جب اسما زیادتی و قتل کیس

پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے بیان کا عمران خان سے ذکر کرتے ہوئے اس پر ان کا ردعمل مانگا تو بجائے وہ اس کی مذمت کرتے انہوں نے پرویز خٹک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مجھے علم نہیں ، پرویز خٹک سیدھی بات کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے کئی دفعہ لگتا ہے کہ وہ بے حس ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔ اس موقع پر انہوں نےپرویز خٹک پر سے توجہ ہٹانے اور اپنے سیاسی حریف شہباز شریف پر تنقید شروع کر دی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ ڈرامہ میں نےکسی کو کرتے نہیں دیکھا، شہباز شریف ایکٹنگ کرتے ہیں۔کیمروں کے سامنے خادم اعلیٰ اور جیسے ہی کیمرہ ہٹتا ہے ان سے بڑا’’ فرعون‘‘ کوئی نہیںہوتا۔شہباز شریف نے 2013کے الیکشن میں عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر 6ماہ میں بجلی نہ آئی تو میرا نام بدل دینا اسی لئے ہم نے ان کا نام بدل کر ڈرامہ باز رکھ دیا ہے۔عمران خان نے پنجاب میں پولیس کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پولیس کی وردیاں تبدیل کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، بجائے پولیس فورس کو پیشہ وارانہ بنایا جاتا، وردیاں تبدیل کر کے ایک اور پولیس فورس ڈولفن کے نام سے بنا دی۔ انہوں نے ڈھکے چھپے انداز میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پولیس کو ایک پیشہ ورانہ فورس نہیں بنائیں گے اور ان سے غلط کام کرواتے رہیں گے تب تک اصلاحات نہیں آ سکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…