بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

موبائل فون صارفین کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پاگیا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اور ٹی ای زیڈفنانشل سروسز نے ایزی پیسہ اکاؤنٹ صارفین کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے باہمی معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ معاہدہ حال ہی میں ٹیلی نار بینک کے مرکزی دفتر میں عمل میں آیا۔ ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے صدر و سی ای او شاہد مصطفی اور ٹی ای زیڈ فنانشل سروسز کے بانی اور سی ای او ندیم حسین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹیلی نار بینک کے صدر و سی ای او شاہد مصطفی نے کہا: ’’ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک نے ملک میں مالیاتی شمولیت کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہم ملک کے مالیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف اشتراک کاروں کے تعاون سے لوگوں کو بااختیار بناتے ہیں اور اُن کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لے کر آتے ہیں۔ موبائل بینکاری سروس کے ذریعے قرضوں کی فراہمی لوگوں کو اختراعی اور قابل رسائی مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔‘‘ٹی ۔ای ۔زیڈ فنانشل سروسز کے بانی و سی ای ا و ندیم حسین کا کہنا تھا: ’’ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے ساتھ ٹی ۔ای ۔زیڈ فنانشل سروسز کے معاہدے سے ہمیں ملک کے سب سے بڑے برانچ لیس بینکاری ایجنٹ نیٹ ورک سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ ہم غریب اور محروم لوگوں کو آسان قرضے فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم تمام پاکستانیوں کو ان کے موبائل فون کے ذریعے متعدد مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کی زندگیوں میں بے حد آسانی پیدا کررہے ہیں۔ ‘‘ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ میں پیش پیش ہے۔ ملک کی اولین برانچ لیس بینکاری سروس ایزی پیسہ جو کہ ایک 360ڈگری ڈیجیٹل فنانشل پلیٹ فارم ہے، کے ذریعے ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اختراعی مصنوعات اور سہولیات کے ذریعے مارکیٹ کی ضروریات بخوبی پوری کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…