نوشہرو فیروز(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو میں آٹھویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی اور ملزم نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر افراد معاملہ ختم کرانے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں اور بچی کے اہل خانہ پر زور ڈال رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو میں
آٹھویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مورو میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی طالبہ کو گچیرو روڈ سے گھرکے قریب اغوا کر کے زیادتی کی گئی۔طالبہ کے بھائی عبدالباسط کی مدعیت میں پولیس نے ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ کو میڈیکل چیک اپ کیلئیاسپتال منتقل کردیا ۔ طالبہ سے زیادتی کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔