پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دھرنوں سے وقت نہیں ملتا، پشاور میں جلسہ سازش کے خلاف ابتداء ہوگی ،کیپٹن صفدر نے مشیر وزیر اعظم امیر مقام کو وزیر اعلیٰ بنانے کی خوشخبری بھی دے دی ۔پشاور میں چار فروری کو ہونے والے مسلم لیگ کے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے نئے پاکستان کے خواب میں اپنی جیب
قصہ خوانی بازارمیں کٹوائی،کے پی میں کوئی بھی لگتا ہوا درخت نہیں دیکھا،خیبرپختونخوا حکومت کو دھرنوں سے وقت نہیں ملتا،پولیس کی اچھائی کا کریڈٹ پی ٹی آئی نہ لے۔،عمران خان نے صوبے کا ہیلی کاپٹر اتنا استعمال کیا کہ رننگ ٹائم پورا ہوگیا،پشاور میں جلسہ سازش کے خلاف ابتداء ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے کے پی میں بڑے ڈیم بنائے ہیں،ملک کے 33سال مارشل لاء کھا گئی،کیپٹن (ر)صفدرنے امیر مقام کو وزیراعلیٰ بنانے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کے پی میں حکومت آئی تو امیر مقام وزیراعلیٰ ہوں گے۔