اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا ناراض رہنما چوہدری محمد سرور سے رابطہ، خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے ناراض رہنما چوہدری محمد سرور سے رابطہ کرتےہوئے انہیں سینٹ الیکشن میں امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کی خوشخبری سنائی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کو سینٹ الیکشن میں امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔ چوہدری محمد سرور نے فوری طور پر پارٹی کو کسی بھی قسم کی آمادگی ظاہر نہیں کی ۔ انہوں نے پارٹی
کے اس فیصلے پر قریبی دوستوں اور سیاسی رفقا سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری محمد سرور کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں جبکہ ان خبروں کے مطابق چوہدری محمد سرور واپس لندن جانےکی تیاریاں کر رہے تھے۔ سیاسی حلقوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ناراض رہنما چوہدری محمد سرور کو سینٹ الیکشن میں نامزد کرنے کا فیصلہ دراصل ان کو منانے اور ان کی لندن روانگی روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔