اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیوں کا نمبر سب سے منفرد ہو یہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے ۔عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز دفتر فرید کورٹ ہاؤس میں وینیٹی نمبر پلیٹ کا کاؤنٹر قائم کر دیا گیاہے جہاں سے تمام شہری اپنی من پسند نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے ،فرید کورٹ سمیت دیگر دفتروں میں بھی وینیٹی نمبر پلیٹ کے کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں ۔وینیٹی نمبر
پلیٹ کا ٹھیکہ ایس آئی گلوبل نامی کمپنی کو دیا گیا ہے ،ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل نمبر پلیٹ 15ہزار جبکہ کار کی نمبر پلیٹ 40ہزار روپے میں جاری کی جائے گی ۔وینیٹی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا سلسلہ اگلے ماہ فروری سے شروع کر دیا جائے گا ۔عوام کی جانب سے اس سہولت کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہےاور اسے مثبت قدم قرار دیا۔