لاہور(آن لائن)پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے چھ غیر قانونی واٹر برانڈ سیل کر دئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ اتھارٹی نے یہ کارروائی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی خصوصی ہدایات پر کیں جبکہ سیل کئے جانے والے چھ غیر قانونی واٹر برانڈ شہر کے مختلف علاقوں میں نصب تھے جن میں المکہ پیورواٹر،واٹر فریشلے،بلیو آئیز ،واٹر میکس اور مشک فلو سمیت مینور واٹر برانڈ شامل ہیں
جو پی ایس کیو سی اے لائسنس کے بغیر کام کررہے تھے ٹیم نے مذکورہ واٹر برانڈ سیل کرنے کے ساتھ ساتھ واٹر بیری ،واٹر پلس ،جامی واٹر اور ایری واٹر برانڈز کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جبکہ پی ایس کیو سی اے نے ان غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے دکانداروں کو غیر معیاری و غیر قانونی فروخت سے باز رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔(ریاض)