اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا فیصلہ یکم فروری کو سنائے گی ، سپریم کورٹ نے چوبیس جنوری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی ، نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا تھا ، نہال ہاشمی نے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی ممبران
اور ججز اور انکے بچوں کو دھمکیاں دی تھیں، جس پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انسے جواب طلب کیا تھا ۔نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو مختلف بنچز نے کی جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قبل جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بھی نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی تھی۔