اسلام آباد میں پولیس کامعطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے گھرپرچھاپہ،کراچی کی پولیس بھی پہنچ گئی‎

30  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ہے ٗگرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں موجود کراچی پولیس کے اہلکاروں نے معطل ایس ایس پی ملیر کو حراست میں لینے کیلئے چھاپہ مارا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ راؤ انوار کی ملکیت نہیں تھا اور نہ ہی اس گھر سے

کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اسلام آباد میں پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں موجود کراچی پولیس کے اہلکاروں نے معطل ایس ایس پی ملیر کو حراست میں لینے کیلئے چھاپہ مارا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ راؤ انوار کی ملکیت نہیں تھا اور نہ ہی اس گھر سے کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ کو 3 روز کی ڈیڈ لائن دی تھی جو آج ختم ہو چکی ہے۔راؤ انوار نے 13 جنوری کو کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود نامی نوجوان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا الزام ہے اور اس حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے بھی راؤ انوار کے مقابلے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔سابق ایس ایس پی نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی نقیب اللہ قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار کو پیش ہونے کا حکم دیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔راؤ انوار کہنا تھا

کہ جب انہوں نے کوئی جرم ہی نہیں کیا تو پھر کیوں اپنی گرفتاری پیش کروں۔بعد ازاں راؤ انوار نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کی جسے ایف آئی اے کے اہلکار نے ناکام بنا دیا تاہم راؤ انوار کی گرفتاری کا نوٹس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…