ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

راؤ انوار کے جعلی مقابلے میں مارے گئے چار افراد میں ایک قاری اسحاق بھی تھا،قاری اسحاق دراصل کون ہے اور اس کو کیوں ماراگیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)راؤ انوار کی ٹیم کے ہاتھوں مارے گئے قاری محمد اسحاق کی فیملی بھی کراچی پہنچ گئی۔ کراچی پہنچنے والوں میں قاری اسحاق کا بھائی محمد یوسف اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ جعلی مقابلے میں مارے گئے چاروں افراد میں ایک قاری اسحاق بھی تھا۔ قاری اسحاق جمعیت تعلیم القرآن کے ماتحت چلنے والے مدرسے کا معلم تھا۔ قاری اسحاق کو اس کے مدرسے سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔ورثا نے دعوی کیا ہے

کہ قاری اسحاق کا کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ راؤ انوار کی ٹیم کی جانب سے قاری اسحاق کو کالعدم تنظیم کا دہشتگرد بنا کر مار دیا گیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ قاری اسحاق کو تمام متعلقہ اداروں کے پاس تلاش کیا لیکن کوئی خبر نہیں ملی۔ راؤ انوار کی ٹیم کے جعلی مقابلے کی خبر سن کر کراچی پہنچے۔ورثا نے انصاف کیلئے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…