خزانہ خالی، پاکستان کے اہم ترین ادارے نے خسارے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی بھی مشکل میں پڑ گئی

30  جنوری‬‮  2018

کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن نے گزشتہ سال کیا کمایا کیا گنوایا منظر عام پر آگیا ایئر لائن نے جتنے پیسے کمائے اس کے آدھے کے نقصان میں رہے خسارے کے سبب تنخواہوں کی ادائیگی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سال 2017 میں اٹھاسی ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تاہم ایئر لائن کو چھیالیس ارب روپے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ناقص تجارتی پالیسی اوراضافی اخراجات کی وجہ سے ادارے کو ایک سال میں کل آمدن کے نصف سے

زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پی آئی اے نے پہلی سہہ ماہی میں 21 ارب روپے کمائے اور 11 ارب روپے کا نقصان کیا۔دوسری سہ ماہی میں ادارے نے22ارب روپے کا روینیو حاصل کیا11.5ارب روپے کا نقصان اٹھایا۔ تیسری سہ ماہی میں پی آئی اے کا ریوینیو 24ارب روپے رہا اور نقصان کا تخمینہ 8ارب روپے لگایا گیا ہے۔چوتھی سہ ماہی میں اکیس ارب روپے کا روینیو حاصل کیا اور پندرہ ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔ مجموعی طور پر ادارے نے 88 ارب روپے حاصل کیے اور 46 ارب سے زائد کا نقصان اٹھایا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو گزشتہ سال سب سے زیادہ خسارہ نیویارک اسٹیشن بند کرنے کے سبب ہوا۔ ادارے کا مجموعی خسارہ تین سو ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے پی آئی اے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ یاد رہے کچھ دن قبل ہی پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن اس مد میں ہر سال ساڑھے تین ارب روپے سے زائد خرچ کرتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…