کراچی(آن لائن)سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی روپوشی کے بعد ان کے کالے دھندے بھی بند ہونے لگے ہیں۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے روپوش ہونے کے بعد اس کے ناجائز ذرائع آمدن بھی بند ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی پابندی کے باوجود بھی ملیر ندی اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ملیر میں ریتی، پتھر اور بجری
چوری ہوتا تھا کیوں کہ یہ کام سابق ایس ایس پی کے زیرِسایہ ہوتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریتی، بجری اور پتھر ملیر ندی، درسانو چنو اور میمن گوٹھ سمیت دیگر علاقوں سے نکالا جاتا تھا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپوں کا نقصان ہوا تاہم جب سے راؤ انوار گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں اس وقت سے تاحال یہ غیر قانونی کام بند ہے۔