ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’نواز شریف کا سیاسی قتل کیا گیا، اب جلسوں پر بھی مقدمے‘‘ جڑانوالہ جلسے میں سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو توہین عدالت کا نوٹس ملنے پر طلال چوہدری پھٹ پڑے، کیا کچھ کہہ گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا شرم وحیا کا تھوڑا پردہ رہ گیا ہے ٗ اسے رہنے دیں، انصاف کریں ٗہمارے ساتھ زیادتی نہ کریں، ہمیں سنگل آئوٹ نہ کریں، لوگ اٹھائے جائیں یا توہین مذہب کا الزام لگایا جائے، یہ ساری چالیں تھیں۔طلال چودھری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں چاہتے، سدھارنا چاہتے ہیں، معاملات سدھار نے کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ یہ ہماری کمزوری ہے۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں، ہم اپنا حق چاہتے ہیں، وہ حق چاہتے ہیں جو 70 سال میں پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کو نہیں ملا، عوام نے جسے ووٹ دیا تو کسی کو پھانسی چڑھا دیا کسی کا سیاسی قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی قتل کیا گیا ہے ٗنقصان پہلے بھی پاکستان کا ہوا اور اب بھی، نوازشریف کی عزت اور شہرت میں تو اضافہ ہوا ہے ٗیہ چھوڑ دیں کہ نوازشریف جلسہ کرے تو ایک ضمنی ریفرنس فائل کردیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…