اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بیچارا عمران گھر میں بیٹھ گیا ہے، ایک عمران قصور میں پکڑا گیا ہے، دوسرا پورے پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کیپٹن (ر) صفدر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میں کسی اور کے بارے میں نہیں عمران خان کے بارے میں کہوں گا کہ بیچارا عمران گھر میں بیٹھ گیا ہے ،ایک عمران قصور میں پکڑا گیا ہے، دوسرا پورے پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔