کیا زینب کا قاتل عمران واقعی بین الاقوامی مافیا کا رکن ہے ، بینک اکائونٹس کہاں ہیں،کونسا وفاقی وزیر سرپرستی کر رہا ہے؟ ’’ڈٹے رہو، ثبوت ہم تمہیں دیں گے ‘‘ڈاکٹر شاہد مسعود کویقین دہانی کروا دی گئی

30  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رانا ثنا کے بیان کی طرح میں بھی سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کسی کا مہرہ ہے،زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس سے متعلق خبر فیڈ کی گئی،خبر جھوٹی ثابت ہونے کے بعد اینکر اس لئے ڈٹا ہوا ہے کہ جس نے خبر فیڈ کی اس نے کہا ہے کہ ڈٹے رہو ، ثبوت ہم دینگے، عارف نظامی کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس سے متعلق دعوے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کسی کا مہرہ ہے جس سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں۔ کوئی اور صحافی ہوتا اور اسے پتہ چلتا کہ اس کی خبر غلط ثابت ہو گئی تو وہ تردید کردیتا۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ جب آپ نے عدالت سے معافی طلب کرنی ہوتی ہے تو پھر آپ بحث نہیں کر سکتے جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، اب وہ لوگ غالباََ جنہوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو یہ خبر فیڈ کی ہے اگر کسی نے کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ کسی نے کی ہے تو وہ کہہ رہے ہیں کہ قائم رہو، ہم ثبوت دینگے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت میں کہا کہ یہ ڈویلپنگ سٹوری ہے جس کا مطلب ہے کہ ثبوت دئیے جائیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت میں کہا ہے کہ یہ اطلاع ہے خبر نہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کے قاتل عمران سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک بین الاقوامی پیڈو فیلیا ریکٹ کا حصہ ہے اور اس ریکٹ کی سرپرستی ایک وفاقی وزیر کر رہا ہے جبکہ عمران کے ملک کے مختلف بینکوں میں اکائونٹس موجود ہیں جن میں بڑی تعداد فارن کرنسی اکائونٹس کی ہے جن میں بھاری مالیت کی ٹرانزکشن ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…