ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران بدمزگی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محب اللہ کاکاخیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں زرعی یونیورسٹی ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بدمزگی دیکھنے کو اس وقت ملی جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محب اللہ کاکاخیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہوا،

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران محب اللہ کاکا خیل نے چیف جسٹس سے کہا کہ عدالت پرائمری سکول بنی ہوئی ہے ، ایڈووکیٹ محب اللہ کاکاخیل کی اس بات پر چیف جسٹس نے غصے سے کہا کہ عدالت کی عزت کرنا سیکھیں، وکیل نے جواب دیا کہ آپ ہماری عزت کریں گے تو ہم آپ کی عزت کریں گے ،جسٹس نے کہا کہ کیا یہ وکالت ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اپنے موکل کے فائدہ کا ہی نہیں پتہ ، وکیل نے کہا کہ میں تو آپ کی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوتا، تین سال بعد آپ کی عدالت میں پیش ہوا ہوں ،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل آپ کو کتنی مرتبہ ڈانٹا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ پہلے جسٹس رمدے اور جواد ایس خواجہ بھی ایسے کرتے تھے،اب آپ بھی ایسا کر رہے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ جو بات کہنا چاہتے ہیں بتائیں ہم سن رہے ہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے گستاخی کرنے والے ایڈووکیٹ میاں محب اللہ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کرکے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور بعد ازاں لائسنس معطلی کا آرڈر منسوخ کردیا۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران محب اللہ کاکا خیل نے چیف جسٹس سے کہا کہ عدالت پرائمری سکول بنی ہوئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…