منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

مردان میں ایک اور لرزہ خیز واقعہ پانچ بیٹیوں کے باپ نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس کا فوری ایکشن ملزم گرفتار

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈ ی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے خرکی میں بچی ذیادتی کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی روبینہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے جس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی کاٹلنگ گل شید خان اور ایس ایچ اوخرکی خان محمد کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں

تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہاکہ دودن قبل مبینہ ملزم محمد نواب ولد گل نواب ساکن ریداون خرکی نے بچی روبینہ کو گھر کے قریب سے پکڑ کر نزدیک گنے کے فصل میں زبردستی لے جاکر ذیادتی کانشانہ بنایا انہوں نے کہاکہ متاثر ہ خاندان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کوسارا واقعہ بیان کیا جس پر پولیس نے فوری ایکشن لے کر ملزم کو گھر سے گرفتار کیااور اس کے خلاف دفعات 376/53کے تحت مقدمہ درج کرلیا ڈی پی او نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے بچی کے سمپل لے کر مزید کاروائی کے لئے بجھوائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کرد ی گئی ہے ڈی پی او نے کہاکہ ملزم نے دوشادیاں کی ہیں پانچ بیٹیوں کے باپ ہے انہوں نے کہاکہ بچیوں سے زیادتی کے واقعات افسو سناک ہیں اوراس کے روک تھام کے لئے سب سے پہلے والدین کو اپنا فرض اداکرناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پولیس تھانوں کے سطحو ں پر ان واقعات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی مہم چلائے گی انہوں نے اسماء قتل کیس کے حوالے سے بتایاکہ ابھی تک فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی امید ہے اگلے تین سے چار دنوں میں یہ رپورٹ مل جائے گی جس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایاجائے گا ۔ ڈ ی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے خرکی میں بچی ذیادتی کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی روبینہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے جس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…