ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فیصل آبادمیں اندھیر نگری،ایک ہی دن میں 43بڑی وارداتیں،مسافر ویگن کو بھی لوٹ لیاگیا،شہری لٹ گئے

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکوؤں نے مسافر و یگن کو لوٹ لیا ، مزید 42وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے شہر و گردنواح میں سادہ لوح افراد سے وارداتوں میں لوٹ مار کرنے والوں کا سراغ نہ لگایا جا سکتا پولیس نے چار وارداتیں بوگس قرار دے دیں ، ماموں کانجن سے فیصل آباد کی طرف آنے والی مسافر ویگن کو ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 546گ ب کے قریب روک لیا،

ویگن نمبری 2473ایل ای ٹی میں سوار اللہ دتہ ولد رمضان سکنہ 550گ ب سے مسلح افراد نے 25ہزار ، موبائل فون اے ٹی ایم کارڈ جبکہ محمد حسن سے 20ہزار ، محمد آصف سے 20ہزار جبکہ ارشاد سے 5ہزار کی نقدی چھین لی گئی جبکہ مسلح افراد نے ڈرائیور غلام رسول غوثیہ کالونی کے رہائشی کو تشدد کا نشانہ بنایا 128گ ب میں محمد علی قدوس کے گھر سے مسلح افراد نے داخل ہو کر لاکھوں کی نقدی ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا غلام محمد آباد میں عثمان غنی میں عدنان علی ولد لیاقت علی کی کریانہ کی دکان میں اسلحہ کے زور پر مسلح افراد نقدی چھین کر لے گئے ، دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکو زخمی ، عدنان سے مسلح افراد نے 17ہزار کی نقدی چھین لی جناح کالونی میں خرم شہزاد سے 15ہزار کی نقدی چھینی گئی بدر بیکری میں مقصود ، حسن کنڈا میں اعظیم ، رفع مل میں جمیل ، حسیب فیکٹری میں اکمل ، رضا آباد میں وقاص سے مسلح افراد نے نقدی موبائل لوٹ لئے محلہ چندی گڑھ میں راحیل کے گھر سے علی مسلح افراد کی لوٹ مار ، رضا آباد میں وقاص کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا محلہ صدیق نگر میں موٹر سائیکل چھین لیا گیا پولیس نے واردات بوگس قرار دے دی مدینہ آباد میں راحیل کے گھر سے چور ایل سی ڈی ودیگر سامان لے اڑے ، جھمرہ میں محبوب کے ڈیرے سے مویشی چوری ہو گئے ، 471گ ب میں عبدالرشید کے مویشی بھی چورلے اڑے ، گلبرگ میں احتشام کی کار 2015ماڈل چوری ہو گئی ،

الٰہی آباد میں عظیم کے گھر سے 50ہزار کی نقدی چوری 122ر ب میں آفتاب کے گھر کا چور صفایا کر گئے ، مراد آباد میں غلام رسول کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی و قیمتی سامان لے گئے ، مٹھائی والا چوک میں ابرار ، 452گ ب میں حسن ، کوہ نور چوک میں عمر حیات ، ستیانہ روڈ میں ارشد کی دکان کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے ، پیپلز کالونی میں طلحہ کی دکان سے نقدی 25ہزار چور لے اڑے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…