کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کے سابق سرکاری نمائندے گل پر لگے جاسوسی کے الزامات کے مقدمے کی سماعت پر افغان قونصل جنرل سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق افغان مہاجرین کے سرکاری نمائندے گل پر لگے جاسوسی کے الزامات کے مقدمے کی سماعت ہوئی. عدالت کے روبرو افغان مہاجرین کے سابق سرکاری نمائندے کے وکیل نے موقف اپنایاکہ انکے موکل گل دین پر ذاتی رنجش کی بنا پر محض بے بنیاد الزامات لگائے گئےاور یہ الزامات
ان پر سابق افغان قونصل جنرل رحمت شاہ نے لگائے.ملزم کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ انکا موکل گل دین 30 برس سے پاکستان میں مکمل دستاویزات کے ساتھ قیام پزیر ہے اور وہ قانون کا احترام کرنے والے شخص ہیں.ملزم گل دین کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکے موکل کو 19 جون. 2017 میں گرفتار کیا گیا لیکن ان پر مقدمہ اگست 2017 میں قائم کیا گیا. عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم گل دین پر جاسوسی کے الزامات ہیں،ان سے گرفتار کے وقت حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کئے گئے. عدالت نے معاملے پر افغان قونصل جنرل کو 2 ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی.